سوات،پختونخوا ملی عوامی پارٹی تحصیل مٹہ کا تنظیمی اجلاس، نئی عہدیداروں کا انتخاب مکمل

اتوار 10 اگست 2025 16:00

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)پختونخوا ملی عوامی پارٹی کا ایک اہم تنظیمی اجلاس نوربخش تاتا کے حجرے، سمبٹ چم میں منعقد ہوا، جس میں ضلع سوات کے معتبر مشران اور کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت کی گئی، جس کے بعد تحصیل مٹہ کے لیے صابر شاہ شادماں کو صدر اور ارشد علی ارشد کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا، جبکہ باقی عہدیداروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پختونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری ساگر تنقیدی نے کہا کہ پارٹی کو تحصیل سے لے کر ضلع اور صوبائی سطح تک منظم اور فعال بنایا جائے گا، اور نئی قیادت عوامی رابطے کو مزید مضبوط کرے گی۔ اجلاس میں مالی استحکام کے لیے چندہ مہم کی تجویز بھی پیش کی گئی، جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔پارٹی رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کی شمولیت اور شفاف قیادت کے ذریعے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کو ایک موثر عوامی قوت بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :