پیرودھائی پولیس کی بروقت کارروائی، شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

اتوار 10 اگست 2025 16:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) پیرودھائی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق پیرودھائی پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس اور دیگر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا جس نے شادی کا وعدہ کر کے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کے ایک ساتھی کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں اور اسے جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ خواتین کے ساتھ زیادتی، تشدد یا ہراسمنٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایسے جرائم میں ملوث عناصر کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :