وہاڑی ، جمیعت علماء اسلام (ف) کا مجلس عمومی اجلاس، سابق کارکردگی کا جائزہ اور نئے اہداف مقرر

اتوار 10 اگست 2025 16:30

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کا مجلس عمومی اجلاس جامع مسجد بلال میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ نصیر احمد احرار نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد سابقہ کارکردگی کا جائزہ لینا اور آئندہ کے اہداف کا تعین تھا۔

(جاری ہے)

مولانا نصیر احمد احرار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کسی ایک گروہ یا مسلک کی نمائندہ جماعت نہیں بلکہ دینی، سیاسی اور سماجی خدمات کی علمبردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر جمعیت میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے نام پر غریبوں کی روزی چھینی گئی، جبکہ پیرا فورس غریب مزدوروں کو بھوکا مارنے کے لیے بنائی گئی ہے۔اجلاس سے ضلعی امیر پیر محمد صدیق، مولانا عمر فاروق اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔\378

متعلقہ عنوان :