شہریوں کے دفاع کو مضبوط اور جدید طرز پر فعال کرنے کےلئے رضاکاروں کی بھرپور تربیت کی جارہی ہے،نوشابہ مہوش

اتوار 10 اگست 2025 17:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) ریجنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس نوشابہ مہوش نے کہا ہے کہ شہریوں کے دفاع کو مستحکم اور جدید طرز پر فعال کرنے کےلئے شہری دفاع کے رضاکاروں کی بھرپور تربیت کی جارہی ہے۔ اس ضمن میں وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ادارے اور تنظیم شہری دفاع کی بہتری اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

نوشابہ مہوش کا کہنا تھا کہ شہری دفاع کے رضاکار ملک اور قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اور اس حوالے سے ضروری ہے کہ مرد وخواتین شہری دفاع کی تربیت حاصل کرکے ملک اور قوم کی خدمت کریں۔

شہری دفاع کے گروپ وارڈنز کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں پنجاب حکومت کا مثبت تعاون قابل تعریف ہے۔ اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر شکیب احمد سمیت گروپ وارڈنز غضنفرملک ، خواجہ دلشاد اور کلب عابد خان بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :