اوکاڑہ ،کمیونٹی لائیزون سینٹر میں ڈی ایس پی سٹی سرکل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویمن کونسل کا اجلاس منعقد ہوا

اتوار 10 اگست 2025 17:30

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) کمیونٹی لائیزون سینٹر میں ڈی ایس پی سٹی سرکل تقی عباس شاہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویمن کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر سے خواتین پولیس آفیسرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں انچارج ڈسٹرکٹ ویمن کونسل انسپکٹر ریحانہ کوکب نے خواتین پولیس آفیسرز کو درپیش مسائل، چیلنجز اور ان کے حل کے لیے ممکنہ اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف یونٹس بشمول ایلیٹ پولیس، ٹریفک پولیس، پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ، پی ایچ پی اور سیف سٹی پولیس کی خواتین اہلکاروں نے اپنے مسائل پیش کیے۔ڈی ایس پی سٹی تقی عباس شاہ نے شرکاء کے مسائل بغور سنے اور متعدد شکایات کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پولیس آفیسرز محکمہ پولیس کا فخر ہیں، ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ویمن کونسل کا مقصد خواتین پولیس اہلکاروں کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں وہ بلا خوف و جھجک اپنے مسائل پیش کر سکیں اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جا سکیں۔\378

متعلقہ عنوان :