کئی سال بعد انٹر بورڈ کراچی کے نتائج وقت سے پہلے جاری ہوئے ہیں جو ہمارے موقف کی تائید بھی ہے، سپلا

انٹر پری میڈیکل کے رزلٹ کا وقت سے کچھ دن پہلے اجرا، اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سندھ کے باقی تمام تعلیمی بورڈ سے سبقت لے گیا، اس کا سہرا چیئرمین بورڈ پروفیسر فقیر محمد لاکھو، ناظم امتحانات زرینہ راشد ان کی ٹیم اور کالج اساتذہ کو جاتا ہے،منورعباس

اتوار 10 اگست 2025 17:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن (سپلا)کے مرکزی صدر منور عباس سمیت دیگر رہنماں عدیل خواجہ، نہال اختر،شبانہ افضل پروفیسر آصف منیر، حسن میر بحر، عبدالرشید ٹالانی، زاہد لطیف، کنول مجتبیٰ، محمد جمال، شفق زہرا، حبیب خان، نوید علی، سید محمد حیدر، احمد علی خان، ریاض مہدی خاصخیلی، عدنان اللہ، مقبول میمن، ندیم احمد، تبسم کوثر، سید جنید علی، انور علی، شوکت علی جوکھیو، محمد ہارون، ڈاکٹر قمر العارفین، نوید خان، ابوبکر بلوچ، باچا خان، حسین موسی، ڈاکٹر ناصر و دیگر رہنماں نے اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے وقت سے کچھ روز قبل بارہویں جماعت سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کے نتائج کا اعلان کر کے سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز سے سبقت لے لی، جو کہ خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

سپلا کے رہنماں نے مزید کہا کہ اس رزلٹ کی تیاری میں چیئرمین انٹر بورڈ کراچی پروفیسر فقیر محمد لاکھو، ناظم امتحانات زرینہ راشد اور ان کی ٹیم سمیت اسسمنٹ میں شامل اساتذہ کی دن رات کی محنت شامل ہے۔ سپلا کے رہنماں نے مزید کہا کہ کئی سال بعد انٹر بورڈ کراچی کے نتائج وقت سے پہلے جاری ہوئے ہیں جو ہمارے موقف کی تائید بھی ہے کہ تعلیمی بورڈز میں ماہرین تعلیم کو تعیناتی کیا جائے۔

پروفیسر فقیر محمد لاکھو کی بطور چیئرمین تعیناتی اس بات کا ثبوت ہے۔ سپلا کے رہنماں نے اس امید کا اظہار کیا کہ باقی نتائج بھی اسی طرح وقت پر جاری ہوں گے تاکہ پروفیشنل اداروں سمیت جنرل یونیورسٹیز میں داخلے فرسٹ ایئر کے نتائج کے بجائے انٹر کے نتائج کی بنیاد پر دیے جا سکیں۔ سپلا کے رہنماں کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت سندھ تعلیمی بورڈز کے فنڈز کو جلد جاری کرے تاکہ اساتذہ سمیت بورڈ کے عملے کے بقایا جات ادا کیے جا سکیں۔

ساتھ ہی چیئرمین بورڈ کراچی پروفیسر فقیر محمد لاکھو سے سپلا کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ اساتذہ کے سال 2024 کے بقایہ جات سمیت بورڈ کے عملے کے گزشتہ کئی ماہ کے اورٹائم بل اور دیگر بقایاجات جلد از جلد ادا کیے جائیں تاکہ اساتذہ اور بورڈ کا عملہ تندہی کے ساتھ دیگر نتائج کی تیاری میں اپنا کردار با احسن ادا کر سکے۔