ظ*پاکستان کے سابق صدرپرویز مشرف کا82واں یوم پیدائش 11اگست پیر کو منایا جائے گا

?وہ پاکستان کے بارہویں صدر تھے ۔ ٰپرویز مشرف 12اکتوبر 1999ء سے لے کر 20نومبر 2002ء تک چیف ایگزیکٹو اور 18اگست 2008تک صدر پاکستان رہے ہیں

اتوار 10 اگست 2025 18:00

،جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2025ء) پاکستان کے سابق صدرپرویز مشرف کا82واں یوم پیدائش 11اگست پیر کو منایا جائے گا وہ پاکستان کے بارہویں صدر تھے ۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف 12اکتوبر 1999ء سے لے کر 20نومبر 2002ء تک چیف ایگزیکٹو اور 18اگست 2008تک صدر پاکستان رہے ہیں وہ 11اگست1943ء کو دہلی میں پیدا ہوئے پرویز مشرف کی اہلیہ صبا مشرف اوکاڑہ سے تعلق رکھتی ہیں ان کا ایک بیٹا بلال اور ایک بیٹی عالیہ رضا ہے جو دونوں شادی شدہ ہیں پرویز مشرف نی12اکتوبر1999ء کو اقتدار سنبھالا تھا وہ 9برس تک پاکستان کے حکمران رہے۔پرویز مشرف5فروری2023ء کو جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔