
عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کی شرکت کی خواہش صنعت کیلئے انتہائی حوصلہ افزا ء ہے‘ پی سی ایم ای اے
)شرکت کے خواہشمند غیر ملکی خریداروں کو پر کشش ہاسپیلٹی پیکج کی پیشکش کی گئی ہے،اجلاس میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
اتوار 10 اگست 2025 18:00
(جاری ہے)
اس موقع پر پیٹرن انچیف عبد اللطیف ملک ، کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن اعجاز الرحمان، ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما میجر (ر) اختر نذیر ،سعید خان ،محمد جاوید خان ،شیخ سہیل احمد،زاہد نذیر،ظفر ادریس سولیجا،نعیم ساجد ،نعیم کھوکھر ، میر مدثر ،فیصل سعید خان ، سعید الرحمان ،آصف نذیر خان سمیت دیگر شریک ہوئے ۔
اجلاس میں عالمی ایونٹ کے افتتاح کیلئے حکومتی اور سرکاری شخصیات کو مدعو کرنے اورمینو فیکچررز ، برآمد کنندگان اور پاکستان آنے والے غیر ملکی خریداروں کے اعزاز میں گورنر ہائوس میں عشائیہ دینے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔میاںعتیق الرحمان اور ریاض احمد نے کہا کہ ہمارے روایتی حریف ملک کی جانب سے بھی نمائش کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے اس لئے ہمیں نمائش کی کامیابی کو چیلنج کے طور پر لینا ہے ،ہم متعلقہ حکومتی اداروں سے بھی بھرپور معاونت کے لئے پر امید ہیں ۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی خریداروں کی جانب سے پاکستان میں منعقد ہونے والی عالمی نمائش میں شرکت کیلئے جس جوش و جذبے سے شرکت کی خواہش ظاہر کی گئی ہے اس سے قوی امید ہے کہ عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کی جانب سے وسیع پیمانے پر معاہدے کئے جائیں گے جس سے ہماری صنعت کو تقویت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ نمائش میں غیر ملکی خریداروں اور پاکستان کے برآمد کنندگان کے درمیان بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں بھی ہوں گی جس سے دو طرفہ تجارتی روابط کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔پاکستان کارپٹ ایسوسی ایشن غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کیلئے اپنے طور پر ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے افسران بھی نمائش کی کامیابی کیلئے اپنا بھرپور تعاون فراہم کر رہے ہیں جس پر ان کے بیحد شکر گزار ہیں۔ اجلاس میں نمائش میں سٹالز لگانے والوں کی رجسٹریشن اورہاتھ سے بنے قالینوں کو خوبصورتی سے ڈسپلے کرنے سمیت دیگر اقدامات کے حوالے سے بھی مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔مزید قومی خبریں
-
بیوی، بچیوں اور ساس پر تیزاب پھینکنے والا شخص پنجاب پولیس کے ہاتھوں مارا گیا
-
پاکستان میں گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
-
وزیراعظم ملائیشیاء کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ
-
غیرت کے نام پر 7 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو 7 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 70 سالہ بزرگ ہنی ٹریپ کا شکار، ایک کروڑ روپے اور آئی فونز بطور تاوان طلب
-
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا اور نہ آئندہ کرے گا، سیکیورٹی ذرائع
-
عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی،مریم نواز
-
کراچی: جائیداد تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو ہتھوڑا مارکر قتل کردیا
-
رکاوٹوں کے باوجود پاکستان آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط حاصل کرنے کیلئے تیار
-
پنجاب کے معاملات میں مداخلت، پی پی آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا، ہمارے خلاف سازش ہو رہی ہے‘ ایازصادق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.