العباس اسکاؤٹس کے تحت چہلم امام حسین پر طبی امدادی کیمپ لگایا جائیگا

اتوار 10 اگست 2025 18:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)العباس اسکاؤٹس کے سرپرست اعلیٰ ایاز امام رضوی کی خصوصی ہدایت پر چہلم امام حسین کے موقع پر نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ پر طبی امدادی کیمپ لگایا جائیگا ،جہاں سے عزاداران امام حسین ؑ کی رہنمائی کے علاوہ زخمی ماتم داروں کو طبی امداد فراہم کی جائیگی ،تفصیلات بتاتے ہوئے گروپ اسکاؤٹ لیڈر عابد حسین زیدی نے بتایا کہ اس سلسلے میں تمام تر انتظامات کرلئے گئے ہیں کیمپ میں ماہر ڈاکٹر کے علاوہ نرسنگ کا عملہ اور اسکاؤٹس اراکین موجود ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :