چھٹی کے روز بھی سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کے ہنگامی دورے

شہر کے 6 مختلف مقامات پر سہولت آن دی گو بازاروں کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

اتوار 10 اگست 2025 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)چھٹی کے روز بھی سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ نے شہر کے 6 مختلف مقامات پر سہولت آن دی گو بازاروں کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا،گلشن راوی، شادمان،مادر ملت،فیصل ٹاون، رائے ونڈ اور مانگا منڈی میں زیر تعمیر سہولت آن دی گو بازاروں کا دورہ کیا، ڈی جی پنجاب سہولت بازار اتھارٹی، ڈائریکٹر پراجیکٹ روشن ضمیر نے بریفنگ دی،اس موقع پر کنسلٹنٹ پرائس کنٹرول مقصود احمد بھی ہمراہ تھے، ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کام کی رفتار کو تیز کرنے اور افسران کو مسلسل نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی، ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور کے 15 مقامات پر سہولت آن دی گو بازار جدید طرز پر بنائے جائیں گے، ابتدائی مرحلے میں سات بازاروں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، جلد شہریوں کو سستی اور معیاری اشیائے خورونوش ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گی،بازاروں میں یکساں طرز تعمیر،صاف ستھرا ماحول اور جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔