ڑ*پی اے سی کا کرپٹ افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت فوری کارروائی کا اعلان

ٌ بار بار مالی بے ضابطگی سرکاری افسران کی نااہلی تصور ہوگی،چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری ٴْ ایک ہی نوعیت کی دوبارہ خلاف ورزی پر آڈٹ کے بجائے سیدھی تادیبی کارروائی ہوگی،احمد اقبال

اتوار 10 اگست 2025 19:00

ٴْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2025ء) پنجاب اسمبلی میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری احمد اقبال نے سرکاری افسران کے احتساب کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ایک ہی نوعیت کی دوبارہ مالی بے ضابطگی میں ملوث افسران پر پنجاب ایمپلائز ایفیشنسی، ڈسپلن اینڈ اکاؤنٹبلیٹی ایکٹ (پیڈا) کے تحت فوری کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

احمد اقبال نے کہا کہ اب ایک ہی نوعیت کی بار بار ہونے والی بے ضابطگی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں زیر بحث لانے کے بجائے براہِ راست تادیبی کارروائی ہوگی۔

انہوں نے واضح کیا کہ بار بار مالی بے ضابطگی کو سرکاری افسران کی نااہلی تصور کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک آڈٹ پیرا پر ایک گھنٹہ ضائع کرنے یا کاغذوں کے پلندے اٹھانے کا وقت نہیں، غفلت یا کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف فوری ایکشن ہوگا۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے مطابق پہلے افسران پی اے سی میں پیش ہونے سے گریز کرتے تھے لیکن اب انہیں جواب دہ بنایا جا چکا ہے، جس سے تمام محکموں میں مالی نظم و ضبط میں بہتری آ رہی ہے۔