ج*یکم ستمبر سے پہلے سکول کھولنے پر سخت کارروائی کی جائیگی: سکندر حیات

ی*چھٹیوں میں توسیع گرمی کی شدت کے باعث، بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے، وزیر تعلیم پنجاب

اتوار 10 اگست 2025 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2025ء) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر یکساں ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سکول یکم ستمبر سے قبل کھولا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی، شہری اس حوالے سے ایجوکیشن ہیلپ لائن 03160261408 پر شکایات درج کرا سکتے ہیں۔وزیر تعلیم نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔ واضح رہے کہ تعلیمی ادارے 15 اگست کو کھلنے تھے مگر صوبے میں گرمی کی شدت کے باعث چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ چھٹیوں میں اضافے سے تعلیمی نقصان ہوگا، مگر بچوں کی صحت سب سے اہم ہے۔