Iرحیم یارخان، ڈکیتی کی دلیرانہ واردات

مسلح موٹر سایکل سوارڈاکو ممتاز تاجر راشد مدنی کی کار میں داخل ہوکر گن پوائنٹ پر ستر ہزار نقدی اور 35ہزار کا قمتی سامان چھین کر فرار

اتوار 10 اگست 2025 19:50

[رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2025ء) گلشن اقبال میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات مسلح موٹر سایکل سوارڈاکو ممتاز تاجر راشد مدنی کی کار میں داخل ہوکر گن پوائنٹ پر ستر ہزار نقدی اور 35ہزار کا قمتی سامان چھین کر فرار ہوگیے راشد مدنی اپنی دوکان بند کرکے اپنے گھرگلشن اقبال ارہے تھے موٹر سوار ڈاکووں نے ان کا پیچھا کیا راشد مدنی نے کار کھڑی کرنے کیلیے اپنے گھر کا گیٹ کھلوایا اس دوران ایک ڈاکو کار کے اندر داخل ہوکر راشد مدنی کی کنپٹی پر پستول تان لیا نقدی وقمیتی سامان چھین کر اپنے دیگر دوساتھیوں سمیت فرار ہوگیے پولیس صدر نے موقع پر پہنچ کرفوٹیج حاصل کرکے ڈاکووں کی تلاش شروع کردی ہے دریں اثنا گلشن اقبال کے رابطہ گروپ کے مسجد خضری میں منعقد ہونے والے ہنگامی اجلاس میں بانی گروپ ڈاکٹر اعجاز جاوید اقبال علی رضا شکیل عباسی ذیشان منظور بابر چوہدری عمر ودیگر نے اس علاقے میں ڈکیتی کی واردات پر تشویش کا اظہار کیا ہے ڈی پی او اور ڈی ایس پی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں۔