مہر برادری کی خواتین کارشتے داروں کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

اتوار 10 اگست 2025 20:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)شکارپور کے تعلقہ لکھی گوٹھ پوسٹ آفس چک کی رہائشی مہر برادری کی خواتین بیوا مسماة حسینہ نے اپنی بیٹی جنت مہر کے ہمراہ رشتے داروں کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ اسکے شوہر منٹھار علی مہر کا انتقال 8 سال قبل ہوا، جس کے بعد ان کے دیور کے بیٹوں عمران مہر اور کامران مہر نے ماں بیٹی کی زندگی اجیرن بنا دی۔

(جاری ہے)

خاتون کے مطابق ملزمان متعدد بار جان لیوا حملے کر چکے ہیں، حالیہ دنوں میں ان کی بیٹی جنت مہر کو اغوا کرنے کی کوشش بھی کی گئی، جبکہ ان کے گھر اور زمین پر قبضہ کرنے کی بارہا کوشش کی گئی۔مائی حسینہ نے الزام لگایا کہ ملزمان کا اصل مقصد یہ ہے کہ ہم اپنی زمین فروخت نہ کریں، اور اسی تنازعے کی وجہ سے وہ ہم پر ظلم ڈھا رہے ہیں۔ "ہم غریب اور بے سہارا لوگ ہیں، دن رات ہمیں یہ خوف لگا رہتا ہے کہ کہیں یہ لوگ ہمیں یا ہماری بیٹی کو نقصان نہ پہنچا دیں،متاثرہ خواتین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہمی کی اپیل کی ہے ۔