دانتوں کا باقاعدگی سے معائنہ اچھی صحت کیلئے ضروری ہے،محمد اسد

اتوار 10 اگست 2025 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) ڈینٹل ہائجینسٹ محمد اسد نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ہر چھ ماہ بعد دانتوں کے ماہر یا رجسٹرڈ ڈینٹل ہائجینسٹ سے معائنہ کروائیں ،یہ اچھی صحت کے لئے ضروری ہے۔اتوار کواے پی پی کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ باقاعدہ مشورہ اور معائنہ نہ صرف دانتوں اور مسوڑھوں کو صحت مند رکھتا ہے بلکہ بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج بھی ممکن بناتا ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ دن میں دو بار دانت صاف کرنا ضروری ہے۔ ان کے مطابق اگرچہ برش سے پلاک کو صاف کیا جا سکتا ہے، مگر ٹوتھ پیسٹ میں موجود اجزاء دانتوں کو کیویٹیز اور مسوڑھوں کی بیماریوں سے بچاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بازار میں دستیاب ٹوتھ پیسٹ بنیادی طور پر چار اقسام کے ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

اینٹی کیویٹی (کیویٹیز سے بچاؤ)، وائٹننگ (دانتوں کو سفید کرنے والا)، حساسیت کم کرنے والا اور ٹارٹر کنٹرول جو ہر قسم مخصوص ضرورت کو پورا کرتی ہے۔

محمد اسد نے واضح کیا کہ صرف دانتوں کا ماہر یا رجسٹرڈ ہائجینسٹ ہی کسی شخص کی زبانی صحت کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے موزوں ترین ٹوتھ پیسٹ تجویز کر سکتا ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر چھ ماہ بعد معائنہ کروانا دانتوں کی بیماریوں کی بروقت شناخت اور ان کے قابو پانے کا بہترین طریقہ ہے۔ دانتوں کے ماہر کی تجویز کردہ ٹوتھ پیسٹ کا استعمال مخصوص مسائل جیسے حساسیت، پلاک کنٹرول یا ابتدائی سڑن کے لیے سب سے مؤثر طریقہ ہے۔\395

متعلقہ عنوان :