ورلڈ گیمز اسنوکر، محمد آصف نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

چین کے لیانگ زیالونگ گروپ بی میں اپنا دوسرا میچ بھی ہار گئے، چینی کھلاڑی کو محمد آصف اور جرمنی کے ایلکزینڈروداو نے ہرایا

پیر 11 اگست 2025 13:09

ورلڈ گیمز اسنوکر، محمد آصف نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)ورلڈ گیمز اسنوکر میں پاکستان کے محمد آصف نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔چین کے لیانگ زیالونگ گروپ بی میں اپنا دوسرا میچ بھی ہار گئے، چینی کھلاڑی کو محمد آصف اور جرمنی کے ایلکزینڈروداو نے ہرایا۔

(جاری ہے)

لیانگ زیالونگ گروپ کے دونوں میچز میں شکست سے دوچار ہونے کے بعد کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔گروپ بی سے محمد آصف اور جرمنی وداو نے ورلڈ گیمز اسنوکر کے ٹاپ 8 کھلاڑیوں میں جگہ بنا لی ہے۔گروپ میں محمد آصف اپنا آخری میچ کل ایلکزینڈوداو سے کھیلیں گے، 3-3 پلیئرز کے ہرگروپ سے 2-2 کھلاڑیوں نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنانی ہے۔