یوم آزادی کے موقع پر گلوکار جواد احمد کا نیا ملی نغمہ جاری

پیر 11 اگست 2025 14:05

یوم آزادی کے موقع پر  گلوکار جواد احمد کا نیا ملی نغمہ جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر معروف گلوکار جواد احمد نے اپنا نیا ملی نغمہ جاری کر دیا۔ نغمے کے بول’’پاک سر زمین شاد باد‘‘ قومی ترانے کی پہلی سطر سے ماخوذ ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ملی نغمہ پاکستانی قوم کو ایک پُرعزم، بہادر اور محنتی قوم کے طور پر پیش کرتا ہے اور اقوامِ پاکستان کی خوبصورتی، جوش و جذبے کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

نغمے میں ’’معرکہ حق‘‘ میں حاصل ہونے والی شاندار فتح کو قومی اتحاد کا روشن ثبوت قرار دیا گیا ہے۔ہر مصرعے میں حب الوطنی اور قوم پرستی کے جذبات نمایاں ہیں جبکہ وطن کے محافظوں کو شیر اور شاہین سے تشبیہ دی گئی ہے۔ یہ ملی نغمہ اتحاد، عزم اور پاک سرزمین سے محبت کا پیغام لیے ہوئے ہے جو ہر پاکستانی کے دل میں نئی روح پھونکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔932