زیارت میں عوام کو معیاری اشیاء خوردونوش کی یقینی فراہمی کیلئے فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں متحرک، متعدد دکانداروں کو جرمانے عائد

پیر 11 اگست 2025 17:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) زیارت میں عوام کو معیاری اشیاء خوردونوش کی یقینی فراہمی کیلئے زیارت میں بی ایف اے حکام متحرک ہوگئی ہے ۔ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے بیان کے مطابق زیارت میں انسپکشن کے دوران 4 جنرل سٹورز، 2 بیکریز، 1 پکوڑا اینڈ سموسہ شاپ اور 1 ہوٹل سمیت مختلف وجوہات پر متعدد مراکز مالکان جرمانہ جبکہ 27 مراکز کو اصلاحی نوٹسز کا اجراء کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بی ایف اے حکام کے مطابق متعدد مراکز مالکان کے پاس فوڈ بزنس لائسنس موجود نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا جبکہ ہوٹل/ پکوڑا سموسہ شاپ کے خلاف صفائی ستھرائی کے انتہائی خراب حالات، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، کھلے کوڑے دان، اشیاء کی تیاری میں مضر صحت کھلا کوکنگ آئل، نان فوڈ گریڈ کلرز کی موجودگی و پابندی عائد چائنیز نمک کے استعمال پر ایکشن اور جنرل اسٹورز اور بیکریز سے ایکسپائرڈ ٹیٹرا ملک پیک، نیشنل مصالحے کے پیکٹس، لیز چپس، پابندی عائد چائنیز نمک و نان فوڈ گریڈ کلرز کی ساشے، اشیاء پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تواریخ ظاہر نہ کرنے پر ایکشن لیا گیا ۔علاوہ ازیں 27 مراکز مالکان کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :