آسٹریلیا اور بھارت اے کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا غیر سرکاری ون ڈے میچ 13اگست کو کھیلا جائے گا

پیر 11 اگست 2025 17:36

برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) آسٹریلیا اے اور بھارت اے کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3غیر سرکاری ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 13 اگست کو ایان ہیلی اوول، برسبین کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین غیر سرکاری ٹی -20 میچوں کی سیریز میں میزبان آسٹریلوی اے ویمنز ٹیم نے مہمان بھارتی اے ویمنز ٹیم کو 0-3 سے کلین سویپ کر دیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 15 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین واحد ٹیسٹ 21 اگست سے شروع ہوگا۔تین ون ڈے میچز کی سیریز کے تینوں میچز سمیت واحد ٹیسٹ میچ ایان ہیلی اوول، برسبین میں ہی کھیلے جائیں گے۔\932