Live Updates

امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید بارشیں اور سیلاب، ہزاروں گھر بجلی سے محروم

میکسیکو سٹی میں بھی شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال کا سامنا ، خراب موسم کے باعث حد نگاہ متاثر

پیر 11 اگست 2025 17:43

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید بارشیں ریکارڈ کی جارہی ہیں جس کے سبب سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ریاست وسکونسن میں بھی موسلادھار بارشوں کے باعث سڑکوں پرپانی جمع ہوگیا، سیلابی صورتحال کی وجہ سے گاڑیاں ڈوب گئیں اور ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔

ادھر میکسیکو سٹی میں بھی شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، خراب موسم کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے سے بینیٹو جواریز ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن 3 گھنٹوں کیلئے معطل کردیا گیا ہے۔نیشنل ویدر سروس کے مطابق امریکی ریاست کنساس، آئیووا، نیبراسکا، مہسوری، الینوائے اور وسکونسن کے لیے الرٹ جاری ہے جب کہ میکسیکو سٹی میں ہفتے سے شروع ہونے والی بارش پیر تک جاری رہ سکتی ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات