یومِ آزادی معرکۂ حق ، شہریوں کا پاکستان سے محبت کا عہد

پیر 11 اگست 2025 17:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) یومِ آزادی معرکۂ حق پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے پاکستان کیلئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تاثرات میں کہا ہے کہ یومِ آزادی قربانی، اتحاد اور عزم و حوصلے کی روشن داستان کی علامت ہے،یہ دن عہد کی تجدید اور ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے جو آزادی کی طویل جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک چمن ہے جو ہماری شان ہے جس سے دنیا میں ہماری پہچان ہے۔شہریوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے اسی وجہ سے ہمارے حوصلے ہمیشہ بلند رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے ہنر سے وطن کا نام دنیا میں روشن کیا ہے اور کوئی ہمیں کمزور نہ سمجھے ،جب دل میں پاکستان لکھا ہو تو خوف دھرا رہ جاتا ہے، بند گلی کھلتی ہے اور منزل خود بخود مل جاتی ہے۔