سارہ منصور پی ٹی ایف کی نیشنل ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر تعینات

پیر 11 اگست 2025 18:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) نے سارہ منصور کو نیشنل ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر (این ڈی ڈی) مقرر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی ایف کے صدر اعصام الحق قریشی اور سیکرٹری جنرل کرنل (ر) ضیاء الدین طفیل نے سارہ منصور کے لئے ان کے نئی ذمہ داریوں پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی تقرری سے پاکستان میں ٹینس کی ترقی اور بہتری میں بہت فائدہ ہوگا۔