زکریا داد نے آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کا امیچور ٹائٹل اپنے نام کر لیا

پیر 11 اگست 2025 18:03

زکریا داد نے آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کا امیچور ٹائٹل اپنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) زکریا داد نے آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کا امیچور ٹائٹل جیت لیا۔اویس علی اور سید سعد نے امیچورز کیٹیگری میں بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

یہاں لیزر سٹی بائولنگ کلب ایف سیون مرکز میں ایونٹ میں زکریا داد نے 160 پوائنٹس کے ساتھ امیچور ٹائٹل جیتا، اویس علی نے 156 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور سید سعد نے 148 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ 14 اگست تک جاری رہے گی۔