امیرمقام کا گلگت سانحے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار

پیر 11 اگست 2025 18:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے گلگت دینور منو گاہ سانحے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، جان قربان کرنے والے رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، قیمتی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم سوگوار ہے۔انہوں نے کہا کہ زخمی رضاکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاکی۔زخمیوں کے علاج کے لیے تمام تر سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔