باغ ،گرامر سکول کے تین ہونہار طلبہ نے آغا خان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ کے تحت میٹرک لیول (ایس ایس سی) کے امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کی

پیر 11 اگست 2025 18:22

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) آزاد کشمیر کے معروف تعلیمی ادارے باغ گرامر سکول کے تین ہونہار طلبہ نے آغا خان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ کے تحت میٹرک لیول (ایس ایس سی) کے امتحانات میں صوبہ بھر میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے باغ اور آزاد کشمیر کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے رقم کر دیا۔کمپیوٹر سائنس گروپ میں عبدالہادی نے پہلی، محمد ابوبکر نے دوسری اور اذان محمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یہ کامیابی نہ صرف باغ بلکہ پورے آزاد کشمیر کے لیے ایک نمایاں اعزاز ہے۔ اس شاندار کامیابی پر اہل باغ کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر بھر کی سیاسی، سماجی، مذہبی اور تعلیمی شخصیات نے تینوں طلبہ، ان کے والدین، اساتذہ اور ادارے کے پرنسپل کو مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

عوام نے اسے ایک تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ باغ گرامر سکول مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ طلبہ کو بین الاقوامی سطح کے مقابلوں کے لیے تیار کرتا رہے گا۔

ادارے کے پرنسپل اور اساتذہ نے اس شاندار کامیابی کو طلبہ کی محنت، والدین کے تعاون رہنمائی اور اساتذہ کی انتھک کوششوں کا نتیجہ قرار دیا اور ادارے کے معیاری تعلیمی ماحول کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باغ گرامر سکول آئندہ بھی معیاری تعلیم اور جدید تدریسی طریقہ کار کے ذریعے مزید کامیابیاں حاصل کرتا رہے گا، تاکہ باغ اور آزاد کشمیر کے ہونہار طلبہ دنیا بھر میں اپنے خطے کا پرچم بلند کریں۔\378