
قائد اعظم کاپاکستان سب کا وطن ہے،مینارٹیز کی عزت و وقار اور تحفظ وترقی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا‘ مریم نواز
پیر 11 اگست 2025 20:29

(جاری ہے)
50ہزار اقلیتی بہن بھائیوں کو مینارٹی کارڈز سے سہ ماہی ساڑھے 10 ہزار روپے دئیے جارہے ہیں۔
مینارٹی کارڈ کی تعداد 75 ہزار تک بڑھائی جائے گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کو ہی پہلا سکھ میرج ایکٹ 2024ء منظور کرنے کا اعزاز حاصل ہوا اب’’آنند کارج‘‘ کو قانونی حیثیت دی گئی۔زیر التوا ہندو میرج ایکٹ 2017 ء کی 2025ء میں منظوری دی گئی ہے۔پنجاب میں اقلیتی برادری کے لئے تعلیم، صحت، روزگار تک باآسانی رسائی ممکن بنا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ رواں مالی سال اقلیتی برادری کے لیے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ 8 ارب مختص کیا گیا۔اقلیتی برادری کے مذہبی تہواروں کی گرانٹس 6 کروڑ سے بڑھا کر 36 کروڑ 60 لاکھ روپے کی گئی۔40 تاریخی گوردوارے، 25 چرچز اور 5 مندروں کی بحالی کے لیے بجٹ میں خطیر رقم مختص کی گئی۔لاہور میں سمادھی مہاراجہ رنجیت سنگھ، راولپنڈی کے شری کرشنا مندر اور چرچ آف پاکستان کی بحالی کی جا رہی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اقلیتی طلباء کے لیے 60 ملین روپے کے اسکالرشپ فنڈز جاری کیے گے۔یوحنا آباد میں لائیو کورسز کا آغاز کیا گیا، جس کے پہلے مرحلے میں 1,000، دوسرے میں 10,000 طلباء مستفید ہوں گے۔پنجاب میں بیساکھی، ہولی، دیوالی، کرسمس اور ایسٹر پہلی بار سرکاری سطح پر بھرپور طریقے سے منائے گئے۔صوبہ میں اقلیتی کوٹہ سسٹم پر من و عن عمل کیا جا رہا ہے۔ اقلیتوں کے حقوق کے محافظ ہیں بلکہ ان کو ترقی کے ہر میدان میں ان کا جائز حصہ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ایک ایسے معاشرے کی طرف بڑھ رہے ہیں جہاں محبت، رواداری اور بھائی چارہ ہماری پہچان ہوگا۔اقلیتیں پاکستان کا خوبصورت رنگ ہیں اور ہم اس رنگ کو کبھی ماند نہیں ہونے دیں گے۔مزید اہم خبریں
-
متنبہ کرتے ہیں کوئی مس ایڈوینچر کیا تو بھرپور جواب دیں گے
-
کھلا دودھ بھی 300 روپے کا
-
حکومت کا عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق اہم اعلان، ایکس سے رابطے
-
پاکستانی فوج کا امریکی سرمایہ کاری سے ایک نئی بندرگاہ بنانے کا منصوبہ؟
-
پنجاب بھر کے عوام کو پانی لانے کی مشقت سے نجات دلانے کیلئے گھرگھر بوتل بند پانی مہیا کرنے کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کاخضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پراظہارتشکر
-
امیر بالاج قتل کیس،سی سی ڈی نے لاہور پولیس سے تفتیش مانگ لی
-
وزیراعلی مریم نواز کی زیرصدارت 4 گھٹنے طویل جائزہ اجلاس،8 بڑے محکموں سے تفصیلی بریفنگ لی
-
وزیراعلی پنجاب نے پاکپتن میں 7- افراد کو آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کا نوٹس لے لیا
-
نوازشریف کے میجر ہارٹ پروسیجر کا انکشاف
-
گورنر سندھ سے سابق میئر کراچی وسیم اختر کی ملاقات، وفاقی ترقیاتی فنڈز پر تفصیلی گفتگو
-
ایکسپورٹ میں کمی، ٹیکسٹائل سیکٹر برآمدی بحران سے دوچار، مزید یونٹس کی بندش کا خطرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.