موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ کے چار افسران کی ترقی

پیر 11 اگست 2025 20:29

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ کے چار افسران کی ترقی، دو انسپکٹرز اور دو ہیڈ کانسٹیبل پروموٹ ہوئے ۔

(جاری ہے)

کمانڈنٹ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ ڈی آئی جی ڈاکٹر قریش خان اور ڈپٹی کمانڈنٹ ایس پی امداد اللہ شاہد نے پروموٹ ہونے والے افسران کو پروموشن بیج لگاِئے اور پروموٹ ہونے والے افسران انسپکٹر آصف نذیر چیف ڈرل انسٹرکٹر موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ، انسپکٹر محمد اختر، ہیڈ کانسٹیبل بخت علی، ہیڈ کانسٹیبل محمد اصغر کو کمانڈنٹ ڈی آئی جی ڈاکٹر قریش خان نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل قریب میں ان سے تندہی ایمانداری سے فرائض سرانجام دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :