ڈیرہ اللہ یار میں بم دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

پیر 11 اگست 2025 20:31

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء) ڈیرہ اللہ یار میں بم دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا پولیس کے مطابق ضلع جعفرآباد کے شہر ڈیرہ اللہ یار میں موٹر سائیکل شوروم کے باہر گزشتہ روز بم دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک شخص کے زخمی اور متعدد موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا دھماکے کا مقدم پولیس کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔