زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈین کی تعیناتیوں کا کیس ،وکلاء حتمی دلائل کیلئے طلب

پیر 11 اگست 2025 21:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2025ء)لاہور ہائیکورٹ میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے مختلف شعبوں میں ڈین کی عدم تعیناتیوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کو حتمی دلائل کے لیے طلب کر کے سماعت ملتوی کی۔

(جاری ہے)

جسٹس نے سپریم کورٹ کی ہدایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور ڈین کی تعیناتی کے لیے مقررہ ٹائم فریم ہوتا ہے اور ایڈہاک بنیادوں پر ڈین کی تعیناتی قابل قبول نہیں۔

درخواست گزار ڈاکٹر بابر سرفراز کی وکیل صباحت رضوی نے دلائل دیے کہ خالی سیٹوں پر سینئرز کی تقرری کی جانی چاہیے جبکہ سیکرٹری زراعت میرٹ کے برخلاف تقرریاں کرنا چاہتے ہیں۔ عدالت نے ڈین کی تعیناتی میرٹ کی بنیاد پر کرنے کا حکم دینے پر غور شروع کر دیا۔