عوام کے تعاون سے انسداد ڈینگی اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر مری

پیر 11 اگست 2025 19:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) اسسٹنٹ کمشنر مری فیصل احمد کی زیر صدارت ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کا مقصد ڈینگی لاروا کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پانا اور ممکنہ ڈینگی کیسز سے بچاؤ کو یقینی بنانا تھا۔ اجلاس میں محکمہ صحت اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے انسداد ڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کے حوالے سے غور کیا گیا اور اجلاس کے شرکاء کی جانب سے انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تجاویز پیش کی گئیں ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر مری فیصل احمد نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ مون سون بارشوں کی وجہ سے ممکنہ طور پر ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ عوام کے تعاون سے انسداد ڈینگی اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام الائیڈ ڈیپاٹمنٹس محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ مل کر انسداد ڈینگی مہم کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لیے عوام کو آگاہی فراہم کی جائے۔ انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :