
سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس
پیر 11 اگست 2025 19:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگر ان منصوبوں کو شامل کر لیا جائے تو بجلی کی قیمتوں میں سال 2034ء تک 6 روپے فی یونٹ روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ پاور ڈویژن نے عوام کو مہنگی بجلی سے بچانے کے لیے 8,000 سے 10,000 میگاواٹ مالیت کے منصوبوں کو بشمول سی پیک کے متعدد پاور پراجیکٹس کو ہٹا دیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کمیٹی کو مزید بتایا کہ حکومت نے پانچ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کو ختم کر دیا ہے اور دیگر پر دوبارہ بات چیت کی ہے جس کے نتیجے میں تخمینہ طور پر اگلے چار سے پانچ سالوں میں 3.4 ٹریلین روپے کی بچت متوقع ہے۔ صرف اس سال ڈسٹری بیوشن کمپنی (ڈسکو) کے نقصانات میں 191 ارب روپے کی کمی ہوئی۔ انہوں نے بجلی چوری کے مسلسل مسئلے کو تسلیم کیا اور کہاکہ حکومت کو بجلی کی لازمی خریداری سے آزاد کرتے ہوئے مسابقتی مارکیٹ قائم کرنے کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔ کمیٹی نے کیپٹو پاور پلانٹس، مہنگے درآمدی کوئلے اور ایل این جی منصوبوں اور محفوظ کیٹیگری کے لیے ٹیرف کے ڈھانچے پر بھی غور کیا۔ چیئرمین کمیٹی نے تحفظ یافتہ کیٹیگری کی پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ کیا۔ سیکرٹری پاور ڈویژن نے تصدیق کی کہ دوبارہ تشخیص جاری ہے اور 200 یونٹس تک استعمال کرنے والے صارفین سبسڈی وصول کر رہے ہیں۔کمیٹی کے چیئرمین نے وفاقی وزیر پر زور دیا کہ صارفین کو ٹیرف میں اچانک اضافے سے بچانے کے لیے متعدد سلیب ریٹ متعارف کرائے جائیں۔سینیٹر محسن عزیز نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ اس معاملے پر نظر ثانی کریں تاکہ کے پی کے ان منصوبوں کو مکمل کیا جا سکے جس سے صوبے اور ملک دونوں کو فائدہ ہو۔ چیئرمین نے وفاقی وزیر پر زور دیا کہ وہ معمولی تضادات کو نظر انداز کریں اور ان منصوبوں کو آئی جی سی ای پی میں شامل کرنے پر احسن طریقے سے غور کریں۔ کمیٹی نے نیٹ ہائیڈل پرافٹ (این ایچ پی) کے معاملے پر بھی بات کی۔ نیپرا حکام نے بتایا کہ این ایچ پی صوبوں کو ادا کی جا رہی ہے تاہم خیبرپختونخوا کے حکام نے کہا کہ نیپرا کی جانب سے ادا کی جانے والی رقم بہت کم ہے۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ نیپرا بیک لاگ کو ختم کرے اور این ایچ پی کا ایک بڑا حصہ ہر ماہ صوبوں کو ادا کرے۔ چیئرمین نے ہدایت کی کہ اس سلسلے میں اجلاس منعقد کرکے ایک ہفتے میں رپورٹ کمیٹی کو بھجوائی جائے اور سفارش کی کہ اس اکائونٹ میں کے پی حکومت کو ماہانہ کم از کم 5 ارب ادا کیے جائیں۔ وہیلنگ چارجز کے معاملے پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اویس لغاری نے بتایا کہ نیپرا رولز میں ترمیم کی گئی ہے اور بعد میں کابینہ نے اس کی منظوری دے دی ہے جس سے 2 روپے کی معیاری شرح ختم ہو گئی ہے۔سینیٹر محسن عزیز نے آئی پی پیز کی سرمایہ کاری پر منافع کے معاملے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کچھ پاور پراجیکٹس کا آر او آئی سو فیصد تک زیادہ ہے جو کسی بھی قیمت پر بلا جواز ہے۔ نیپرا حکام نے وضاحت کی کہ ان پلانٹس کے لیے زیادہ آر او آئی ڈالر کی بنیاد پر ادائیگیوں کی وجہ سے ہے۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ نیپرا حکام آر او آئی کا جائزہ لینے کے لیے آئندہ اجلاس میں پاور پلانٹس کی آخری پانچ بیلنس شیٹس فراہم کریں۔ اجلاس میں سینیٹرز راحت جمالی، منظور احمد، حاجی ہدایت اللہ خان، محمد اسلم ابڑو، پونجو بھیل، احمد خان، دانش کمار، مرزا محمد آفریدی، وفاقی وزیر پاور اویس محمد لغاری، سیکرٹری بجلی فخر عالم اور متعلقہ محکموں کے دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
احمدیار، نجی بینک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،سامان جل کر راکھ
-
وزیراعلی پنجاب کی کرپشن پرزیرو ٹالرنس پالیسی پرسختی سے عمل درآمد
-
اگست یوم آزادی پرگورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا پیغام
-
پاکستان کی بنیاد ہمارے آبائو اجداد کے خون سے رکھی گئی ہے،رانا مشہود احمد خان
-
حضرت داتا گنج بخشؒ کا982 واں عرس،وزیراعلیٰ کا خراج عقیدت
-
قائمقام گورنرپنجاب ملک محمد احمد خان نے حضرت داتا گنج بخش کے عرس کی تقریبات پر دودھ کی سبیل کا افتتاح کیا
-
لاہور میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک بچہ جاں بحق، 2 کی حالت تشویشناک
-
نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں ، ملکی سالمیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ، رانا مشہود احمد خان
-
حکومت نے طویل عرصہ بعد ملک میں آن شور ڈرلنگ کا آغاز کیا، آف شور ڈرلنگ کے لئے بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، علی پرویز ملک
-
وفاقی حکومت کے تمام ہسپتالوں میں یومیہ کی بنیاد پر مریضوں کے ٹیسٹ ہورہے ہیں، وفاقی وزیر صحت
-
مستحقین کیلئے 3 ارب 90 کروڑ روپے کی زکوة اورگزارا الائونس جاری
-
امریکا نے پہلی بار بی ایل اے جیسے گروہوں کے خلاف پاکستان کے ساتھ مل کر کارروائی پر اتفاق کیاہے، شیری رحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.