صوابی، پولیس نے دو منشیات فروش گرفتار کرلئے، قبضے سے منشیات ، نقدی برآمد

پیر 11 اگست 2025 20:05

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)پولیس تھانہ گدون پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3127گرام چرس،480گرام آئس اور ریزگاری رقم 35ہزار روپے برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری بیان کے مطابق ڈی ایس پی سرکل ٹوپی حسن خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ گدون ہارون خان معہ پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ملزمان ایوب اور خیال محمد ساکنان گندف کو گرفتار کرکے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے منشیات از قسم چرس ،آئس اور ریزگاری نقدی رقم برآمد کرلی، دریں اثنا ایس ایچ او تھانہ تورڈھیر گوہر خان نے چار رکنی چور گروہ کے ارکان کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے زیورات ، 13 لاکھ روپے نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کر لی ۔

متعلقہ عنوان :