ملتام،وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور ایم ایس نشتر ہسپتال کا شعبہ آؤٹ ڈور کا دورہ

پیر 11 اگست 2025 20:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے ایم ایس نشتر ہسپتال راو امجد علی خان اور اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر عبد القادر خان کے ہمراہ نشتر ہسپتال کے شعبہ آؤٹ ڈور کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نےمریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اے ایم ایس آؤٹ ڈور ڈاکٹر انجم اقبال نے بریفنگ دی۔ پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے ڈیوٹی پر موجود طبی عملے اور مریضوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے۔ وائس چانسلر نے عملے کو صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی۔

متعلقہ عنوان :