سینیٹ اجلاس (آج) طلب، اہم ملکی امور زیرغور آئیں گے

پیر 11 اگست 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء) صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس (آج) منگل کو طلب کرلیاجس میں اہم ملکی امور زیر غور آئیں گے۔جاری بیان کے مطابق صدر آصف زرداری نے سینیٹ کا اجلاس آئین کے آرٹیکل چون کے تحت طلب کیا ہے جو (آج) منگل کی شام 4بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔