
عوامی پیسے سے چینی کی برآمد پر فی کلو 11 روپے سبسڈی دینے کا انکشاف
پیر 11 اگست 2025 21:11
(جاری ہے)
ایف بی آر حکام نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا فیصلہ ہے جس پر ہم نے نوٹیفیکیشن جاری کیا، مرزا افتخار بیگ نے کہا کہ امپورٹ پر جو ریونیو بنتا تھا وہ نہیں لیا جائے گا اس سے ایف بی آر کا تعلق ہے۔
کنوینئر کمیٹی محمد عاطف خان نے کہا کہ کون تعین کرتا ہے کہ ملک میں چینی سرپلس ہے۔ایڈیشنل سیکریٹری صنعت نے کہا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ میں تعین کرتا ہے کہ چینی کا کتنا اسٹاک ہے۔وزارت صنعت حکام نے کہا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ میں وزیر فوڈ، چیئرمین ایف بی آر شامل ہیں، کچھ وفاقی وزارتوں کے سیکریٹریز، صوبائی حکومتوں کے نمائندے بھی شامل ہیں،شوگر سبسڈی اس لیے دی گئی تھی کہ شوگر سٹاک وافر پڑا تھا، اس وقت چینی کا وافر ذخیرہ تھا اور اگلا سیزن سر پر آ چکا تھا، اگر سبسڈی نہ دی جاتی تو شوگر سٹاک کو ضائع کرنا پڑتا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف بی آر کے نمائندوں نے بتایا کہ شوگر اسٹاک پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگا ہے، ایف بی آر کے ڈیٹا کو دیکھتے ہوئے بورڈ نے فیصلہ کیا کابینہ کو سمری بھیجی، چینی کی ایکسپورٹ پر 403 ملین ڈالر کا سرمایہ خرچ ہوا تھا، شوگر ملز کے ساتھ طے ہوا تھا کہ چینی 140 روپے سے زیادہ نہیں جائے گی۔عاطف خان نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ ایکسپورٹ ہونے کے بعد چینی کی قیمت بڑھی، وزارت فوڈ حکام نے کہا کہ اس وقت ملک میں چینی کی اوسطا قیمت 179 روپے فی کلو ہے۔ وزارت صنعت حکام نے کہا کہ ملک میں چینی کے ذخیرہ کی اس وقت کمی نہیں ہے،اس وقت بھی ملک میں 17 لاکھ ٹن کا چینی کا ذخیرہ موجود ہے، چینی کی ماہانہ کھپت 5 لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن ہے، اسمگلنگ رکنے سے چینی کی ماہانہ کھپت میں کمی آئی ہے۔سمگلنگ رکنے سے پہلے چینی کی ماہانہ کھپت 6 لاکھ ٹن تھی، چینی کی پیداوار میں تقریبا ایک ملین ٹن کی کمی ہوئی ہے، رواں سال چینی کی پیداوار کا تخمینہ 5.8 ملین میٹرک ٹن ہے، تاجکستان سمیت 7 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی ایکسپورٹ کی گئی۔محمد عاطف خان نے کہا کہ اس سے پہلے چینی کے علاوہ اور کس آئٹم پر سبسڈی دی گئی تھی۔وزارت فوڈ سکیورٹی حکام نے کہا کہ ایک بار گندم کی ایکسپورٹ کیلئے سبسڈی دی گئی تھی۔ اجلاس کے دوران عوامی پیسے سے چینی کی ایکسپورٹ پر فی کلو 11 روپے سبسڈی دینے کا انکشاف ہوا، وزارت صنعت حکام نے کہا کہ 2010 میں چینی کی ایکسپورٹ پر 11 روپے سبسڈی دی گئی، 2010-11میں 15 لاکھ ٹن چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دی گئی۔ عاطف خان نے کہا کہ مطلب عوام کے 11 روپے فی کلو چینی کی ایکسپورٹ پر سبسڈی دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
احمدیار، نجی بینک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،سامان جل کر راکھ
-
وزیراعلی پنجاب کی کرپشن پرزیرو ٹالرنس پالیسی پرسختی سے عمل درآمد
-
اگست یوم آزادی پرگورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا پیغام
-
پاکستان کی بنیاد ہمارے آبائو اجداد کے خون سے رکھی گئی ہے،رانا مشہود احمد خان
-
حضرت داتا گنج بخشؒ کا982 واں عرس،وزیراعلیٰ کا خراج عقیدت
-
قائمقام گورنرپنجاب ملک محمد احمد خان نے حضرت داتا گنج بخش کے عرس کی تقریبات پر دودھ کی سبیل کا افتتاح کیا
-
لاہور میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک بچہ جاں بحق، 2 کی حالت تشویشناک
-
نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں ، ملکی سالمیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ، رانا مشہود احمد خان
-
حکومت نے طویل عرصہ بعد ملک میں آن شور ڈرلنگ کا آغاز کیا، آف شور ڈرلنگ کے لئے بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، علی پرویز ملک
-
وفاقی حکومت کے تمام ہسپتالوں میں یومیہ کی بنیاد پر مریضوں کے ٹیسٹ ہورہے ہیں، وفاقی وزیر صحت
-
مستحقین کیلئے 3 ارب 90 کروڑ روپے کی زکوة اورگزارا الائونس جاری
-
امریکا نے پہلی بار بی ایل اے جیسے گروہوں کے خلاف پاکستان کے ساتھ مل کر کارروائی پر اتفاق کیاہے، شیری رحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.