نوشہرہ ،بجلی کی غیراعلانیہ بیس بیس گھنٹوں کی بدترین لوڈشیڈنگ ،عوام کا صبرکا پیمانہ لبریز،عوام کا احتجاجی مظاہرہ، نوشہرہ پشاور جی ٹی روڈ بلاک

پیر 11 اگست 2025 21:35

ؔنوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2025ء)نوشہرہ آضاخیل پرپائی میں بجلی کی غیراعلانیہ بیس بیس گھنٹوں کی بدترین لوڈشیڈنگ ۔عوام کا صبرکا پیمانہ لبرز۔سخت گرمی میں سیکڑوں مشتعل مظاہرین نے نوشہرہ پشاور اور پشاور نوشہرہ جی ٹی روڈ بلاک کردیا۔جی ٹی روڈ میں رکاوٹیں کھڑی کرکے ہرقسم کی ٹرائفک کے لیے بلاک کردیا۔واپڈ گریڈ اسٹیشن کا گہراو۔

مشتعل مظاہرین نے پیسکو اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے رہے۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں کے مطابق سخت گرمی کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں پیسکو کی جانب سے بیس گھنٹوں تک آضافہ کے خلاف اضاخیل،،پیرپائی اور آمانگڑھ لیبر کالونی کے ناظمین اور عوام سراپا احتجاج بن گئے۔ شہریوں کی بڑی تعداد مساجد میں اعلانات کرنے کے بعد مقامی آمانگڑھ گریڈ اسٹیشن پہنچ گئی، جہاں پر مظاہرین نے بجلی کی طویل بندش کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

اور گریڈ اسٹیشن کی دیواریں پھلانگنے کی کوشش کی۔ڈی ایس پی نوشہرہ کینٹ سرکل مقدم خان پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقعہ پر پہنچ گئے مشتعل مظاہرین کے ساتھ کامیاب مزاکرات کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دوراینہ کم کرنے کا وعدہ کیا جس پر مشتعل مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا اور جی ٹی روڈ کھول دیا