جشنِ آزادی تقریبات کے سلسلہ میں ہاکی میچ کا انعقاد، جی سی یونیورسٹی فاتح

پیر 11 اگست 2025 21:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) معرکہ حق جشن آزادی تقریبات کے سلسلہ میں منعقدہ ہاکی میچ جی سی یونیورسٹی کی ٹیم نے جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق معر کہ حق جشن آزادی کے سلسلہ میں جی سی یونیورسٹی مین کیمپس کے ہاکی گراؤنڈ میں ایک شاندار ہاکی میچ منعقد کیا گیا۔۔میچ جی سی یونیورسٹی ہاکی ٹیم اور ایگریکلچر یونیورسٹی ہاکی ٹیم کے مابین کھیلا گیا ۔

جی سی یونیورسٹی کی ٹیم نے یہ میچ 1 گول کے مقابلہ میں 0 گول سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

اس میچ کے مہمان خصوصی سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد تھے۔اس موقع پر ڈین میڈیکل سائنسز جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عابد رشید، ساجد رانا انٹرنیشنل ، مجاہد شاہ انٹرنیشنل اتھلیٹک کوچ ، سرفراز احمد انٹرنیشنل ، پروفیسر عامر نواز ، پروفیسر اشفاق علی ، چوہدری غلام حسین ،قاسم علی رامے بھی وہاں موجود تھے ۔ میچ کے آرگنائزر ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر سعید جاوید اور گیم انچارج جی سی یونیورسٹی حافظ ریحان تھے ۔میچ کے ٹیکنیکل آفیشل میاں عرفان ریاض ، شیخ منیر اور شہباز احمد تھے ۔ اس میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض منیر احمد انٹرنیشنل اور نوید اصغر انٹرنیشنل نے انجام دئیے ۔