اسرائیل کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ ایک انسانی المیہ ہے، فرانس

منگل 12 اگست 2025 08:30

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے اسرائیل کی غزہ کے حوالے سے حکمت عملی کو انسانی المیہ قرار دیتے ہوئے اسےغیر معمولی خطرناک منصوبہ قرار دیا ہے۔العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے نتیجے میں اسرائیلی قیدیوں اور غزہ کے عام شہریوں کو شدید نقصان پہنچے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسرائیلی حکومت سے فوری طور پر جنگ ختم کرنے اور مستقل جنگ بندی پر زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ جاری تنازعہ عام شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرے گا اور خطے میں امن کے امکانات کو کمزور کرے گا۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی منظوری سے ایک بین الاقوامی اتحاد بنانے کی تجویز دی ہے جو دہشت گردی کا مقابلہ کرے اور غزہ میں استحکام لانے کے لیے کام کرے۔ انہوں نے عالمی برادری سے تعاون کی ضرورت پر زور دیا تاکہ انسانی اور سکیورٹی بحران کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔