پسرور میں جشن آزادی منانے کی تیاریاں جاری

منگل 12 اگست 2025 16:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں جشن آزادی منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ۔ سبز جھنڈیوں، پاکستانی پرچم اور بیج کے سٹالز سج گئے ہیں جہاں جشن آزادی کے حوالے سے خریداری زور وشور سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

جشن آزادی کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں، گلی کوچوں، محلوں، شاہراہوں، عمارتوں اور دیگر مقامات کو انتہائی خوبصورتی سےسجایا جا رہا ہے۔علاوہ ازیں بچوں میں جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے بھرپور جوش و خروش پایا جاتا ہے۔