ہمارا اتحا ق و اتفاق ایک دن رنگ لائے گا ،صدر متحدہ قبائل آزاد پارٹی آزادکشمیر

متحدہ قبائل کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا ازالہ کرنے کا وقت آ چکا ہے،عابد علی حسین

منگل 12 اگست 2025 16:18

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)متحدہ قبائل آزاد پارٹی آزاد کشمیر کے صدر عابد علی حسین نے کہا کہ متحدہ قبائل آزاد پارٹی میں جوق در جوق شامل ہونے والوں کو دل کی عمیق گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ ہمارا اتحا ق و اتفاق ایک دن رنگ لائے گا اور ہم اپنی منزل مقصود تک پہنچیں گے آنے والے دنوں میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے جس میں متحدہ قبائل آزاد پارٹی کا باقاعدہ اعلان اور اپنے سفر کا آغاز کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار متحدہ قبائل آزاد پارٹی آزاد کشمیر کے صدر عابد علی حسین نے اپنے اخباری بیان میں کیاا نھوں نے کہا کہ ہم میرٹ کے قتل عام اور برادرازم کی سیاست کو مکمل ترک کر کے دم لیں گے متحدہ قبائل کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا ازالہ کرنے کا وقت آ چکا ہے آنے والے دور میں متحدہ قبائل آزاد پارٹی ایک مضبوط جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :