آر ایس ایف کی غزہ میں صحافی انس الشریف کے قتل کی شدید مذمت

منگل 12 اگست 2025 16:32

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)رپورٹرز ود آئوٹ بارڈرز (آر ایس ایف)نے غزہ میں الجزیرہ کے صحافی انس الشریف کے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

آر ایس ایف کے مطابق انس غزہ کے مشہور صحافی اور فلسطینی عوام کی تکالیف کی آواز تھے۔الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق 28 سالہ صحافی انس الشریف اس وقت شہید ہوا جب اسپتال کے مرکزی دروازے پر صحافیوں کے لیے لگائے گئے ایک خیمے کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا۔