صوابی پولیس کی کارروائی ،قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

منگل 12 اگست 2025 16:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) صوابی کے تھانہ کالوخان پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عرصہ 2 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان صوابی کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ضیاء الدین احمد کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل رزڑ شکیل خان کے قیادت میں ایس ایچ او تھانہ کالوخان عبدالولی خان نے چوکی اتم اسماعیلہ انچارج جنید خان کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کوگرفتار کر لیا۔ملزم ابراہیم ساکن اسماعیلہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تنازعہ اراضی پر کاظم نامی شہری پر تشدد کرکےشدید زخمی کیا تھا جوبعدمیں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا۔