ٹنڈومحمدخان ،جشن آزادی معرکہ حق کی خوشی میں چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈومحمدخان کی جانب سے پھلیلی پل پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا

منگل 12 اگست 2025 16:44

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) میونسپل کمیٹی ٹنڈومحمدخان کے چیئرمین سید شاہنواز محسن شاہ بخاری نے اے پی پی سے بات چیت کے دوران کہا کہ جشنِ آزادی پر میونسپل کمیٹی ٹنڈومحمدخان کی جانب سے پھلیلی پل پر آج رات 9 بجے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا، جشنِ آزادی ہر محب وطن کے لیے ایک عید کے تہوار سے کم نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے چہلم کے احترام میں جشنِ آزادی کے حوالے سے ایک روز قبل آتش بازی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ شہری زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوکر اپنے سچے اور محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔\378

متعلقہ عنوان :