نوابشاہ ،جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کے تحت ٹیبل ٹینس کے مقابلے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد سلیم بھٹی نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی

منگل 12 اگست 2025 16:55

نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کے تحت ٹیبل ٹینس کے مقابلے جاری ہیں، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد سلیم بھٹی نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی۔

(جاری ہے)

معرکہ حق اور جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کے تحت بلاول اسپورٹس کمپلیکس نواب شاہ میں ٹیبل ٹینس کے شاندار مقابلے منعقد ہوئے ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں گورنمنٹ میونسپل ہائیر سیکنڈری اسکول نواب شاہ کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ قائدعوام یونیورسٹی کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری محمد سلیم بھٹی اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر شہید بینظیرآباد عبدالرحیم راجپوت نے فاتح اور رنرز اپ ٹیم اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، سرٹیفکیٹ، ٹی شرٹس اور کیش انعامات تقسیم کئے۔\378

متعلقہ عنوان :