زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈین کی تعیناتی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

منگل 12 اگست 2025 16:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈین کی تعیناتی کی درخواست پر فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے پروفیسر بابر شہزاد کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں تدریسی فرائض سر انجام دے رہا ہے،یونیورسٹی میں ڈین کی نشست تعیناتی کی منتظر ہے،ڈین کی نشست پر عارضی بنیادوں پر تعیناتی کی جا رہی ہے،ڈین کی مستقل تعیناتی نہ ہونے سے یونیورسٹی کے معاملات درست طریقے سے نہیں چل پا رہے،درخواست گزار یونیورسٹی کا سینئر ترین پروفیسر ہے،ڈین کی تعیناتی کے عمل میں درخواست گزار کو شامل کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت مستقل بنیادوں پر ڈین کی تعیناتی کرنے کا حکم دے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔