موٹروے پولیس کے 21 افسران کی انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی

منگل 12 اگست 2025 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء) موٹروے پولیس کے 21افسران کو انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی دیدی گئی ۔ترجمان موٹروے پولیس ترقی پانے والے افسران میں 13سینٹرل زون، 8 سینٹرل ون کے شامل ہیں جن میں 2خواتین بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی سید فرید علی اور ڈی آئی جی عمران شاہد نے افسران کو رینکس لگائے، افسران کی ترقیاں قوانین کے مطابق سنیارٹی اور میرٹ کی بنیاد پرکی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی سید فرید علی اور ڈی آئی جی عمران شاہد نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ افسران کی ترقی ان کی بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے، ترقیاں افسران کی کا رکردگی کو مزید بڑھاتی ہے،ترقی پانے والے افسران محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے ادارے کا نام مزید روشن کریں۔

متعلقہ عنوان :