بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں جشن آزادی کی تقریب 21 اگست کو منعقد ہوگی

منگل 12 اگست 2025 17:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ادارہ تحقیقات اسلامی کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں ۱13 گست بدھ کو فیصل مسجد کیمپس میں منعقد ہونے والی تقریب اب 21 اگست کو ہوگی۔

(جاری ہے)

ترجمان اسلامی یونیورسٹی کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں 13 اگست کو مقامی تعطیل کے اعلان کے باعث تقریب کے انعقاد کی تاریخ میں ردوبدل کیا گیا ہے جس کے تحت اب یہ تقریب 21 اگست کو منعقد ہوگی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر بطور مہمانان اعزاز شریک ہوں گے۔تقریب میں آزادی کی اہمیت، قومی یکجہتی اور ترقی کے موضوعات پر خطاب کیے جائیں گے۔