راولپنڈی، ریلوے ٹریک کے قریب کھیلتے 3 بچے ٹرین کی زد میں آگئے

منگل 12 اگست 2025 18:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں ریلوے ٹریک کے قریب کھیلتے ہوئے 3 بچے ٹرین کی زد میں آگئے۔رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، بدھو گاؤں میں ریلوے ٹریک کے قریب کھیلتے ہوئی3 بچے ٹرین کی زد میں آگئے۔حادثے میں چار سالہ لبابہ موقع پر دم توڑ گی ،جبکہ اس کے چار سالہ کزن ریحان کو دوسری بہن کے ساتھ ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال راولپنڈی منتقل کیا جارھا تھا کہ ریحام بھی جان کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

شدید زخمی پانچ سالہ خدیجہ کا علاج جاری ہے، ریسکیو 1122اہلکاروں نے زخمی و جاں بحق ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کیا۔حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والی چار اور پانچ سالہ لبابہ اور خدیجہ سگی بہنیں ہیں اور صوابی سے اپنے والدین کے ساتھ چچا رحیم زمان کے گھر گاؤں بدھو مہمان آئے ہوئے تھے۔دونوں بہنیں اپنے چار سالہ کزن ریحان کے ساتھ ریلوے ٹریک کے قریب کھیل رہی تھیں کہ تینوں حادثے کا شکار ہوگئے۔واہ کینٹ پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکھٹے کر کے مزید تحقیقات شروع کر دیں۔