سیاحوں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے ٹورازم پولیس کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ ، وزیر اعلیٰ نے منظوری دیدی

منگل 12 اگست 2025 19:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے اہم پیشرفت ہوئی ہے جس کے تحت سیاحوں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے ٹورازم پولیس کا قیام عمل میں لایا جائے گا ، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے نے ٹورازم پولیس کے قیام کی منظوری بھی دے دی۔

(جاری ہے)

مری سے ٹورازم پولیس کا آغاز کیا جائے گا، ابتدائی مرحلے میں مری میں نئی بھرتی کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں لاہور سمیت دیگر اضلاع میں بھرتی ہوگی۔ ٹورازم پولیس کو جدید گاڑیاں اور اسلحہ فراہم کیا جائے گا، سیاحوں کے ڈیٹا تک فوری رسائی ٹورازم پولیس کے پاس ہوگی۔مذہبی و تاریخی مقامات پر ملکی و غیرملکی سیاحوں کو خصوصی تحفظ ملے گا، سکھ برادری سمیت دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے پنجاب محفوظ منزل بنے گا۔