امریکا نے بلوچستان لبریشن آرمی اور اس کے عرف مجید بریگیڈ کو غیر ملکی دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا

منگل 12 اگست 2025 21:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2025ء)امریکا نے بلوچستان لبریشن آرمی اور اس کے عرف مجید بریگیڈ کو غیر ملکی دہشتگرد تنظیم قرار دے دیاہے اورامریکی سفارتخانہ اسلام آباد نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا بیان جاری کر دیا ہے۔بیان کے مطابق امریکا نے مجید بریگیڈ کو بی ایل اے کے ایس ڈی جی ٹی نامزدگی میں عرف کے طور پر شامل کر دیا۔

بی ایل اے کو 2019 میں کئی دہشتگرد حملوں کے بعد ایس ڈی جی ٹی نامزد کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

2019 کے بعد بی ایل اے نے مزید حملوں کی ذمہ داری قبول کی جن میں مجید بریگیڈ کے حملے بھی شامل ہیں۔2024 میں بی ایل اے نے کراچی ایئرپورٹ اور گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس کے قریب خودکش حملوں کا دعویٰ کیا۔2025 میں بی ایل اے نے جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ کی ذمہ داری قبول کی۔جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ میں 31 شہری اور سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشتگرد نامزدگیاں دہشتگرد سرگرمیوں کی معاونت روکنے کا موثر طریقہ ہیں ۔دہشتگرد تنظیم کی نامزدگی کا اطلاق فیڈرل رجسٹر میں اشاعت کے ساتھ ہو گا۔